ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق سوویت رہنما میخائل گورباچوف انتقال کر گئے

Mikhail Gorbachev
کیپشن: Mikhail Gorbachev
سورس: Goolge
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوویت یونین کے سابق صدر میخائل گورباچوف انتقال کر گئے، میخائل گوربا چوف کی عمر 91 برس تھی، وہ سینٹرل کلینیکل اسپتال میں زیر علاج تھے۔

بی بی سی کے مطابق گورباچوف نے 1985 میں اقتدار سنبھالا، وہ اصلاحات متعارف کروانے اور مغرب سے تعلقات بحال کرنے کے لیے جانے جاتے تھے لیکن وہ 1991 میں سوویت یونین کو بکھرنے سے روک نہیں سکے۔

کئی روسی شہری آج بھی ان کو اور ان کی اصلاحات کو ملک کے بکھرنے پر مورد الزام ٹھہراتے ہیں، میخائل گوربا چوف کا شمار 20ویں صدی کی سب سے اہم ترین سیاسی شخصیات میں کیا جاتا ہے۔

انھوں نے 70 سال تک قائم رہنے والے سوویت یونین کی باگ دوڑ ایک ایسے وقت میں سنبھالی جب ایشیا اور مشرقی یورپ پر کسی زمانے میں راج کرنے والا ملک بکھرنے والا تھا۔
1990 میں گوربا چوف کو مشرق اور مغرب کے تعلقات کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے پر نوبیل امن انعام سے نوازا گیا۔