(عثمان خادم)حکومت کی جانب سے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر پابندیاں سخت کی گئی تو شہریوں کی بڑی تعداد ویکسین لگوانے ایکسپو سنٹر امڈ ائی،ویکسین لگوانے کی جلدی میں شہریوں نے حال 3 کا مین گیٹ بھی توڑ دیا اور دھکم پیل کرتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں کی تعداد بڑھی تو ساتھ ہی ویکسین بھی ناپید ہوگئی،ایکسپو میں صرف سائنو ویک کی پہلی ویسکیسن دستیاب جبکہ دیگر ویکسین کمیاب ہوگئیں،سینکڑوں کی تعداد میں شہری ویکسین لگوانے ایکسپو سینٹر میں قائم کردہ ویکسی نیشن سینٹر پہنچے جس کے باعث بدانتظامی پیدا ہوئی اور شہری دھکے دیتے ہوئے ہال نمبر 3 میں داخل ہوگئے۔
شہری اور انتظامیہ کے افراد کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی, حکومت کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے بعد شہری بڑی تعداد میں ویکسین لگوانے آرہے ہیں لیکن رش اور ویکسین کی کمی کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
ایکسپو سنٹر میں ویکسی نیشن سنٹر میں سائینو ویک کی پہلی ڈوز کے علاوہ دوسری ویکسین ناپید ہیں جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں،حکومت کی جانب سے شہریوں کو ویکسین لگوانے کے لئےآج رات 12 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے جس کے بعد ایسے شہری جنہوں نے ویکسی نیشن نہیں کروائی انہیں بنیادی سہولیات مہیا نہیں کی جائیں گی۔
پابندی کے بعد بڑی تعداد میں شہری ایکسپو ویکسی نیشن سنٹر آئے لیکن وہاں سائینوویک کے علاوہ دوسری کوئی ویکسین موجود نہیں۔