بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون سےمتعلق اہم خبر 

دیپیکا پڈوکون
کیپشن: دیپیکا پڈوکون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون جلد ہی  ہالی وڈ میں واپسی کریں گی۔

  دپیکا پڈوکون رومانٹک کلچرل کامیڈی فلم میں نظر آئیں  گی یعنی تقریباً 5 سال بعد ان کی ہالی وڈ میں واپسی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق دپیکا پڈوکون کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی کہ وہ جلد ہی ہالی وڈ فلم میں دکھائی دیں گی۔اداکارہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وہ فلم میں مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی جب کہ ساتھ ہی وہ فلم کی شریک پروڈیوسر بھی ہوں گی۔

 دپیکا پڈوکون مذکورہ فلم کو امریکی پروڈکشن ہاؤسز کے ساتھ مل کر بنائیں گی اور یہ ان کی پہلی ہولی وڈ پروڈکشن فلم ہوگی جبکہ  جلد ہی فلم کی بھارت و امریکہ میں شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔

ابھی فلم کی مکمل کہانی سے متعلق بھی اعلان نہیں کیا گیا لیکن بتایا گیا کہ مذکورہ فلم رومانٹک کلچرل ہوگی اور ممکنہ طور پر فلم میں مغربی و مشرقی جوڑے کے رومانس کو دکھایا جائے گا۔مذکورہ فلم سے قبل دپیکا پڈوکون 2017 کی کامیاب فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ میں دکھائی دی تھیں۔