ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیلٹی سٹورز بھی عوام پر مہنگائی بم گرنے میں پیش پیش

یوٹیلٹی سٹورز بھی عوام پر مہنگائی بم گرنے میں پیش پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے ایک مرتبہ پھر عوام پر مہنگائی بم گرا دیا، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے درجہ دوم کے گھی اور کوکنگ آئیل، کپڑے دھونے والے صابن کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔

مہنگائی کا بے قابو ہوتا جن عوام کے لئے درد سر بن گیا، یوٹیلٹی سٹورز بھی عوام پر مہنگائی بم گرنے میں پیش پیش، یوٹیلٹی سٹورز نے مختلف اشیا کی قیمتوں پر پانچ روپے سے لے کر چالیس روپے تک کا اضافہ کر دیا، یوٹیلٹی سٹورز پر درجہ دوم کے مختلف برانڈ کے گھی بتیس روپے جبکہ کوکنگ آئیل چالیس روپے فی لیٹر بڑھا دیا گیا۔

 گذشتہ دس روز کے دوران یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں دوسری مرتبہ اضافہ کر دیا گیا، یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں اضافے پر شہری حکومت سے نالاں دیکھائی دیتے ہیں۔  شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر بھی اشیا کی قیموں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث ان کی افادیت ختم ہو رہی ہے، حکومت یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی قیمتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں کمی کو بھی یقینی بنائے تاکہ عام شہریوں کو ریلف مل سکے۔

Shazia Bashir

Content Writer