ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء کیلئے آزادی وعید پیکج کی سہولت

لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء کیلئے آزادی وعید پیکج کی سہولت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء کیلئے آزادی وعید پیکج کی سہولت، ہائیکورٹ بار نے وکلاء کے پرزور اصرار پر خصوصی پیکیج کی تاریخ میں چودہ ستمبر تک توسیع کر دی، وکلاء صرف تین ہزار روپے میں لائف ممبر شپ حاصل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر بار حفیظ الرحمان چودھری سمیت دیگر بار عہدیداروں نے وکلاء کے بھر پور اصرار پر آزادی و عید پیکج کی تاریخ میں چودہ ستمبر تک توسیع کا فیصلہ کیا، خصوصی پیکج کے تحت وکلاء صرف تین ہزار روپے میں لائف ممبر شپ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس خصوصی سہولت سے ریگولر، ڈیفالٹر ممبران اور نئی ممبر شپ لینے والے وکلاء فائدہ اٹھا سکیں گے،  سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار فیاض رانجھا کا کہنا ہے کہ چودہ ستمبر 2019 کے بعد وکلاء کیلئے لائف ممبرشپ کا خصوصی پیکج میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان کہتے ہیں کہ رمضان المبارک اور جشن آزادی کے حوالے سے وکلاء کی خوشی کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا، وکلا کی خدمت اور ان کیلئے سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer