ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے سکولوں میں سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف، رنگین ڈسٹ بنز لازمی قرار

پنجاب کے سکولوں میں سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف، رنگین ڈسٹ بنز لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :محکمہ تعلیم پنجاب نے پرائیویٹ و سرکاری سکولوں میں سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم نافذ کر دیا۔

 سکولوں میں کچرا تلفی کے لیے 5 مختلف رنگوں کے کوڑے دان رکھے گئے ہیں جن میں کالا، پیلا، لال، سبز اور نارنجی رنگ شامل ہیں۔

سینئر ہیڈ ماسٹر آصف گوہر نے طلباء کو اس نئے نظام کے بارے میں آگاہی لیکچر دیتے ہوئے بتایا کہ طلباء کو شروع سے ہی کچرے کی علیحدگی اور ماحول دوست عادات اپنانے کی تربیت دی جائے گی۔

محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے سخت مانیٹرنگ کی جائے گی اور جن سکولوں میں سمارٹ ویسٹ ڈسٹ بین موجود نہیں ہوں گی، ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔