ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم میں بابراعظم، محمد رضوان کی واپسی

ایشیا کپ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم میں بابراعظم، محمد رضوان کی واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اعجاز وسیم باکھری: جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، شان مسعود ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، تین نئے کھلاڑی شامل کئے گئے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا، آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر سکواڈ کا حصہ ہونگے۔

دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، کیمپ 30 ستمبر سے 8 اکتوبر تک لاہور میں جاری رہے گا۔

پہلے ٹیسٹ سے قبل سکواڈ مزید مختصر کیا جائے گا، ایشیا کپ کھیلنے والے کھلاڑی 4 اکتوبر کو سکواڈ کو جوائن کریں گے۔

سکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، امام الحق ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، عامر جمال، حسن علی اور خرّم شہزاد ، سپنرز میں نعمان علی، ساجد خان، کامران غلام, ابرار احمد شامل ہیں۔