ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ربادا نے بابر اعظم کو اپنے کیریئر کا مشکل ترین بیٹر قرار دے دیا

ربادا نے بابر اعظم کو اپنے کیریئر کا مشکل ترین بیٹر قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کاگیسو ربادا نے پاکستان کے بابر اعظم کو اپنے کیریئر کا مشکل ترین بیٹر قرار دے دیا۔

کاگیسو ربادا نے 71 ٹیسٹ، 106 ون ڈے اور 70 ٹی 20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی، معین علی اور عادل رشید کے ساتھ ربادا نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں کرکٹرز سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

فاسٹ بولر سے کہا گیا کہ وہ ان بیٹرز کے نام بتائیں جن کے خلاف انہیں شاندار کیریئر کے دوران بولنگ کرنا سب سے مشکل تھا۔

ربادا نے بابر اعظم کا نام لیا اور کہا کہ وہ چٹان ہیں، انہوں نے ویرات کوہلی، جو روٹ، اسٹیو اسمتھ اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو بھی مشکل بیٹر قرار دیا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ وارنر کو بیٹنگ کے انداز اور تیزی سے اسکور کرنے کی صلاحیت پر منتخب کیا۔

وارنر کی تعریف کرتے ہوئے ربادا نے کہا کہ وہ واحد کھلاڑی تھا جو میری گیند پر باآسانی کھل کر کھیلتا تھا، میں نے سوچا کہ ان کے سامنے بولنگ کرنا بہت مشکل ہے۔