الرحیم سٹور پر  تیرھویں روزعمرہ کے ٹکٹوں کیلئےقرعہ اندازی

Alraheem Store Wapda Town Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: رحیم سٹور واپڈا ٹاؤن میں ربیع الاول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے تیرھویں روز جیتنے والوں کو عمرہ کے ٹکٹ دے دیے گئے۔ سی ای او رحیم سٹور رانا عبد الرافع نے عمرہ کے ٹکٹ جیتنے والوں کو مبارکباد دی۔

رحیم سٹور واپڈا ٹاؤن میں ربیع الاول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے تیرھویں روز تقریب منعقد کی گئی۔ سید سلمان گیلانی، صحافی فرخ شہباز وڑائچ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ قرعہ اندازی میں شہری آمنہ یاسر اورعظمہ عارف نے عمرہ کے ٹکٹ جیتے۔

اس موقع پر سی ای او رحیم سٹور رانا عبد الرافع کا کہنا تھا کہ ان کے والد کی جانب سے شروع کیے گئے سلسلے کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔عمرہ ٹکٹ کی تقسیم کا سلسلہ ہر سال کی طرح چلتا رہے گا۔

تقریب کے مہمان خصوصی سید سلمان گیلانی و دیگر نے رحیم سٹور کی کاوش کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سی ای او رانا عبدالرافع، مہمان خصوصی سید سلمان گیلانی و دیگر نے عمرے کے ٹکٹ جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور عمرہ ٹکٹ کے علاوہ دیگر انعامات بھی تقسیم کیے۔