نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا مسجد شہداء کے قریب ماڈلز نمائش کا دورہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: نگران وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر مال روڈ پر مسجد شہداء کے قریب ماڈلز نمائش کا اچانک دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق  اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر بنائے گئے خانہ کعبہ کے ماڈل دیکھے اور وہاں موجود لوگوں میں گھل مل گئے۔اس موقع پر شہریوں نے نگران وزیراعلیٰ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں جبکہ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہریوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد دی۔

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ بھی ہمراہ تھے۔