پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر عمر عتیق نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

Doctor omar Attique
کیپشن: Doctor omar Attique
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد امریکی شہری ڈاکٹر عمر عتیق بلامقابلہ امریکن کالج آف فزیشنز کے صدر منتخب ہوں گے۔

پاکستانی نژاد امریکی فیزیشن ڈاکٹر عمر عتیق نے امریکن کالج آف فِزیشنز (اے سی پی) کے اگلے صدر کے لیے نامزد ہونے کا منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا، وہ یہ اعزاز اپنے نام کرنے والے پہلے پاکستانی جبکہ دوسرے غیر ملکی میڈیکل گریجویٹ ہیں۔

ڈاکٹر عمر عتیق آرکنساس کینسر انسٹی ٹیوٹ کے بانی ڈائریکٹر ہیں اور امریکن کالج آف فزیشنز کے رکن ہیں، انہوں نے اپنی میڈیکل کی ڈگری خیبر میڈیکل کالج ، پشاور یونیورسٹی ، پاکستان سے حاصل کی۔ بعدازاں  شکاگو کی لوئولا یونیورسٹی کے ایڈورڈ ہائنز جونیئر ویٹرنز ایڈمنسٹریشن اسپتال اور فوسٹر جی میک گاؤ ہسپتال میں ہاؤس جاب کی، ڈاکٹر عمر عتیق نے نیویارک کے میموریل سلوان کینسر سینٹر میں میڈیکل آنکولوجی اور ہیماٹولوجی کی فیلوشپ ٹریننگ کی۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر عمر عتیق پاکستانی نژاد پہلے ڈاکٹر اور امریکی کالج آف فزیشنز کے صدر منتخب ہونے والے دوسرے بین الاقوامی میڈیکل گریجویٹ ہوں گے۔ڈاکٹر عتیق کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی سفیر نے اسے  پاکستانی امریکی کمیونٹی کے لیے ایک قابل فخر اور تاریخی لمحہ قرار دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer