ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے غریب کا فیول ایک مرتبہ پھر مہنگا کردیا

حکومت نے غریب کا فیول ایک مرتبہ پھر مہنگا کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: مہنگائی میں پسی عوام کیلئے بری خبر،  اوگرا  نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 3 روپے فی کلوگرام کا اضافہ کردیا ، اب لاہوریوں کو ایل پی جی 120 روپے فی کلوگرام میں مل سکے گا، چیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر  نے کہا ہے کہ موسم سرما  کی طلب کےمطابق امپورٹ نہ ہوئی تو ایل پی جی 400 روپے فی کلوگرام میں بھی نہین ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے غریب کا فیول ایک مرتبہ پھر مہنگا کردیا ، اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں 3 روپے فی کلوگرام اضافہ کردیا جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 34 روپے بڑھکر 1416 روپے کا ہوگیا اور کمرشل سلنڈر 130 روپے بڑھکر 5449 روپے کا ہوگیا ، چیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز عرفان کھوکھر نے کہا کہ موسم سرما کی طلب کے مطابق ایل پی جی درآمد نہ ہوئی تو قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوجائے گا۔

عرفان کھوکھر نے کہا کہ مختلف سازشی عناصر تفتان بارڈرز سے ایل پی جی کی امپورٹ کو مشکل بنانے کیلئے حکومت کو گمراہ کررہے ہیں اگر حکومت ایسے عناصر کی باتوں میں آکر تفتان بارڈر سے ایل پی جی کی سپلائی روکتی ہے تو سردیوں میں ایل پی جی کی شدید قلت اور قیمتوں میں نہ تھمنے والا اضافہ ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer