ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریسٹورنٹس کوروناکے بعد ایک اور مشکل میں پھنس گئے

 ریسٹورنٹس کوروناکے بعد ایک اور مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: شہر کے ریسٹورنٹس کورونا کے بعد ایک اور مشکل میں پھنس گے، چیرمین لاہور ریسٹورنٹس یونٹی عامر رفیق قریشی کی دیگر عہدیدران کے ہمراہ پریس کانفرنس، عامر رفیق قریشی  نے کہا ہے کہ پی ایچ اے سرکاری بلڈنگز میں قائم ریسٹورنٹس کو کرایوں کی عدم ادایئگی کی بنیاد پرجبرا خالی کرانے سے باز رہے ورنہ پی ایچ اے، مال روڈ، اور لاہور پریس کلب کو احتجاج کا مسکن بنالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے ریسٹورنٹس مالکان کورونا سے نکلے نئی مصیبت میں پھنس گے، چیرمین لاہور ریسٹورنٹس یونٹی عامر رفیق قریشی نے دیگر عہدیدران کیساتھ پریس کانفرنس کی، عامر رفیق قریشی نے کہا کہ پی ایچ اے کرایوں کی عدم ادایئگی کو جواز بنا کر سرکاری عمارتوں میں بنے ریسٹورنٹس کو زبردستی خالی کرارہا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ کورونا کے باعث کسی کرائے دار کو کرایوں کی عدم ادایئگی کی بنیاد پر بے دخل نہیں کیا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹیو آپشن ریسٹورنٹس ڈاکٹر قیصر کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث 5 ماہ کاروبار بند رہے، اب پی ایچ اے ریسٹورنٹس بند کرانے کے درپے ہوگیا، ڈاکٹر قیصر نے کہا کہ پی ایچ اے پسند ناپسند کی بنیاد پر ریسٹورنٹس کو کنٹریکٹ ریونیو کررہا ہے۔

 

لاہور ریسٹورنٹس یونٹی کے عہدیدران نے کہا کہ پی ایچ اے نے ریسٹورنٹس زبردستی بند کرانے اور میرٹ پر کنٹریکٹ رینیو کرانے کاسلسلہ بند نہ کیا تو دو دن بعد ریسٹورنٹس کے ہزاروں ورکرز اور مالکان سڑکوں پر ہوں گے۔

       

Shazia Bashir

Content Writer