بادامی باغ لاری اڈے کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کا پلان تیار

بادامی باغ لاری اڈے کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کا پلان تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (راؤ دلشاد) شہر کا گیٹ وے کہلانے والے سب سے بڑے لاری اڈے کا ماسٹر پلان تیار، لاری اڈا میں سٹیٹ آف دی آرٹ انتظار گاہیں، پارکنگ بیز، ہوٹل اور کمرشل سرگرمیوں کیلئے شاپنگ کمپلیکس کی تجاویزماسٹر پلان میں شامل، ابتدائی طور پر سیوریج اور انفراسٹرکچرکی تعمیر پر 3 ارب 64 کروڑ لاگت آئے گی۔

شہر کے سب سے بڑے جنرل بس اسٹینڈ بادامی باغ کا ماسٹر پلان تیار کرلیا گیا، میٹروپولیٹن کارپوریشن  نے ماسٹر پلان میں شامل ابتدائی منصوبوں کیلئے 3 ارب 64 کروڑ 76 لاکھ کا تخمینہ لگایا ہے، تجویز کردہ ماسٹر پلان پنجاب حکومت کو ارسال کر دیا گیا۔

ماسٹر پلان انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے تیار کیا گیا، تعمیراتی کاموں کے لیے تمام ایریاز کی نشاندہی گوگل میپنگ سے کی گئی، ماسٹر پلان میں کمرشل کمپلیکس، بس ٹرمینلز، سروس ایریاز اور گرینڈ جامع مسجد شامل  ہے، جبکہ شاپنگ کمپلیکس، پارکنگ پلازہ، ہوٹل، نان اے سی بسوں کے سٹینڈ کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا۔

 نئے ماسٹر پلان میں 18 لاکھ 35 ہزار اسکوائرفٹ اراضی پر تعمیراتی کام ہوگا، لاری اڈا کی 280 کنال اراضی کے علاوہ مطلوبہ اراضی بھی ایکوائر کی جائے گی، لاری اڈا میں ٹرپل سٹوری ٹرمینل اورملٹی سٹوری ہوٹل کی تعمیر کی تجویز بھی دی گئی۔

ایڈمنسٹریٹرلاری اڈا کے مطابق سیوریج، پارکنگ اسٹینڈز کی تعمیر میٹروپولیٹن کارپوریشن جبکہ کمرشل انفراسٹرکچر کے پراجیکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کرنیکی تجویز دی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer