ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

LPG
کیپشن: LPG
سورس: LPG
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع، مسلم لیگ ن کی رکن اسوہ آفتاب نے کہا ہے کہ ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد میں کہا گیا کہ تبدیلی سرکار نے عوام پر گیس بم گرا د یاہے، ایل پی جی گیس کی قیمت میں 12 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا، ایل پی جی کی نئی قیمت 125 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

ایم پی اے اسوہ آفتاب کا کہنا ہے کہ گھریلو سلنڈر 140 روپے اورکمرشل سلنڈر 540 روپے مہنگا ہوگیا ہے، حکومت نے چند روز قبل ہی بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیا، سردیوں کی آمد سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سےعوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer