کمسن بچی سے زیادتی کرنیوالا ملزم کمرہ عدالت سے گرفتار

کمسن بچی سے زیادتی کرنیوالا ملزم کمرہ عدالت سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)  چیف جسٹس کی عدالت میں سات سالہ بچی سے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی ،ملزم  پراغوا اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی دفعات مقدمہ میں شامل کرنے کا حکم دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی عدالت میں  سات سالہ بچی سے زیادتی کیس کی سماعت ہو ئی ، چیف جسٹس نے متاثرہ بچی کی والدہ ثریا بی بی کی درخواست پرسماعت کی، والدہ کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں رکشے والامنوربیٹی کوسکول لےکرجاتاتھا، بیٹی 5 جون کو اغوا ہو ئی ملزم نے میری بچی کو اغوا کےبعد زیادتی کانشانہ بنایا ہم نے تھانہ فیصل ٹاؤن میں 3 اگست کو مقدمہ درج کر وایا ،  لیکن ہماری کو ئی داد رسی نہ کی گئی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،عدالت نے حکم دیا کہ ملزم  کی جان سے مارنے کی دھمکیاں اور  اغوا  کی دفعات بھی مقدمے میں شامل کی جائیں,قبل ازیں  کمسن بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم  عدالت میں موجود تھا جس کو چیف جسٹس کے حکم پر گرفتار کیا گیا ،عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ اغوا کی مکمل دفعات مقدمے میں  شامل کی جائیں ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer