(عثمان خان) جمعیت علماء اسلام کی جانب سے ملک بھر میں ممبر سازی مہم کا آغاز کردیا گیا، صوبائی ہیڈ کوارٹر لاہور میں افتتاحی تقریب جامع رحمانیہ میں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح جمعیت علماء اسلام لاہور کے زیر اہتمام جامعہ رحمانیہ میں ممبر سازی مہم کی افتتاحی تقریب ہوئی، جے یوآئی کے مرکزی رہنما مولانا محمد امجد خان نے رکنیت سازی کا آغاز کیا ،تقریب میں جے یو آئی کی ممبر سازی مہم کو بھر پور طریقے سے چلانے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی ، ممبر سازی و جماعتی انتخاب کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
افتتاحی تقریب میں صوبائی رہنما مولانا سلیم اللہ قادری، مولانا عزیز الرحمان، بلال میر، حافظ اشرف گجر، محمد افضل خان، مولانا حنیف الحق، مولانا وسیم الحق سمیت دیگر نے شرکت کی ۔