"عمران خان کے کھوکھلے نعروں کی حقیقت عوام کے سامنے ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمراسلم ) سابق وزیراعظم اور این اے124سے مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں اکرم روڈ پاک نگرمیں ناشتے کااہتمام کیا گیا ،  شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گئے۔

تفصیلات کے مطابق   امیدوار این اے 124 سابق وزیر اعظم  شاہد خاقان عباسی اکرم روڈ پاک نگر پہنچے ، انہوں  نے میاں مجتبی شجاع کے ہمراہ دربار عالیہ سید موسیٰ زنجانی میں حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی جسکے بعد ان کے اعزاز میں ناشتے کااہتمام کیاگیا، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاکہناتھاکہ چودہ اکتوبر کو حلقہ کی عوام کافیصلہ میاں نوازشریف کےحق میں ہو گا، تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ حقائق کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اور عمران خان کےکھوکھلے نعروں کی حقیقت عوام کے سامنے ہیں۔ 

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کا مزید کہنا تھا کہ جوحکومت چور دروازے سے آئی ہو وہ پاکستان کو بہتر مستقبل نہیں دے سکتی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا گیا ہے، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما میاں مجتبی شجاع الرحمان ،ڈپٹی مئیر چوہدری بلال چودھری رحمت علی بلا سمیت دیگر لوگ بھی موجودتھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer