سٹی42: اداکارہ مہیما چوہدری کی عمر رسیدہ ساتھی اداکار سے شادی کی افواہیں ایسی بھی بے بنیاد نہیں نکلیں۔ نوجوان دلہن کی عروسی لباس میں دولہا کے ساتھ ویڈیو سامنے آ گئی جس میں وہ فوٹوگرافروں کو شادی میں شریک نہ ہونے کا گلہ کرتے ہوئے، اب مٹھائی کھانے کی فرمائش کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
ماہیما چوہدری کے فین اس وقت حیران رہ گئے جب سوشل میڈیا پر اداکارہ مہیما چوہدری اور سینیئر اداکار سنجے مشرا کی شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
ن افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب ایک حالیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی اور مداحوں کو حیران اور کنفیوز کر دیا۔
ویڈیو میں اداکارہ مہیما چوہدری کو دلہن کی سرخ ساڑھی پہنے دیکھا گیا، جبکہ سنجے مشرا روایتی شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔
اس مختصر ویڈیو کلپ میں مہیما چوہدری فوٹوگرافرز سے کہتی ہیں کہ' آپ شادی میں نہیں آ سکے، لیکن مٹھائی تو کھا لیجیے'۔
ان کے اس جملے نے مداحوں کے تجسس کو مزید بڑھا دیا اور افواہیں سچ ہوتی دکھائی دینے لگیں کہ مہیما نے سنجے مشرا سے شادی کر لی ہے۔
Bollywood's famous actor Sanjay Mishra did his second marriage with 90s famous actress Mahima Chaudhry at the age of 52. Where are those trolls who used to mock Aamir Khan for multiple marriages and Divorce? #AamirKhan fans Repost this to show the targeted hate against Aamir… pic.twitter.com/XzgTuCfiif
— Aamir Khan Satire (@aamir_khan_fan2) October 30, 2025
تاہم، بعد میں پتہ چلا کہ اس ویڈیو کی حقیقت کچھ اور ہی ہے۔
دراصل ماہیما اور سنجے مشرا اپنی آنے والی فلم "دُرلپ پرساد کی دوسری شادی" کی پروموشن کررہے تھے۔
اس فلم کی ہدایت کاری سدھانت راج نے کی ہے، اور ماہیما چوہدری اور سنجے مشرا اس فلم میں ایک شادی شدہ جوڑے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس ویڈیو کلپ میں دکھائے گیے شادی کے مناظر پروموشنل مقصد کے لیے ترتیب دیے گئے تھے، دونوں اداکاروں نے حقیقی شادی نہیں کی۔