ویب ڈیسک: بھارتی ریاست کیرالا کی شادی میں دلہن کے والد نے آنے والے مہمانوں سے نقدی رقم وصول کرنے کی بجائے (payment app) Paytm کا استعمال کیا، حیرانگی کی بات یہ کہ دلہن کے والد نے اپنی قمیض کی جیب پر ’کیو آر ‘ کوڈ چسپاں کیا تاکہ مہمان اس کو سکین کرکے رقم اور تحائف بھیج سکیں۔
بھارتی ریاست کیرالا میں ایک شادی سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بن گئی، جہاں دلہن کے والد نے مہمانوں سے روایتی لفافوں کی بجائے پی ٹی ایم (Paytm) کیو آر کوڈ کے ذریعے نقد تحائف وصول کیے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کے والد نے اپنی قمیض پر ایک ’کیو آر‘ کوڈ بیج لگایا ہوا ہے، جسے مہمان اپنے موبائل سے اسکین کرکے رقم منتقل کر رہے ہیں۔
ویڈیو کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے طریقے کو سراہا، لوگوں نے اس منفرد خیال کو “Cashless at Marriage” کا نام دیتے ہوئے اسے ڈیجیٹل انڈیا کی بہترین مثال قرار دیا۔
انٹرنیٹ صارفین نے مختلف تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف ایک دلچسپ بلکہ انتہائی سہل اور شفاف طریقہ ہے تحائف دینے کا۔ کچھ نے مذاق میں لکھا کہ ’’اب شادیوں میں لفافے نہیں، کیو آر کوڈ ہی کافی ہے!‘‘