ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نصیبو لال کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ؟ گلوکارہ نے بتا دیا

نصیبو لال کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ؟ گلوکارہ نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی پنجابی پلے بیک گلوکارہ نصیبو لال کے ہاں 55 برس کی عمر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےتاہم اس حوالے سے نصیبو لال اور ان کے اہل خانہ نے فیس بک پوسٹ و اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے ’بیٹے کی پیدائش‘ سے متعلق زیر گردش خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نصیبو لال اور ان کے شوہر نوید حسین کی ایک نوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گلوکارہ 55 برس کی عمر میں ماں بن گئی ہیں۔ انہیں ہسپتال کے گائناکالوجی وارڈ میں بھی دیکھا گیا۔

دوسری جانب وائرل تصاویر کے کمنٹس میں صارفین تبصرہ کرتے ہوئے قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ نصیبول لال ماں نہیں بلکہ دادی بن گئی ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ یہ ان کا بیٹا نہیں بلکہ ان کے بیٹے مراد کا بیٹا اور ان کا پوتا ہے۔تاہم اس حوالے سے نصیبو لال اور ان کے اہل خانہ نے فیس بک پوسٹ و اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے ’بیٹے کی پیدائش‘ سے متعلق زیر گردش خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

پاکستان کی نامور پنجابی گلوکارہ نصیبو لال  نے ’بیٹے کی پیدائش‘ سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں پر لب کشائی کرتے ہوئے فیس بک پوسٹ و اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے ’بیٹے کی پیدائش‘ سے متعلق  کہا کہ ’الحمدللّٰہ میں دادی بن گئی ہوں، آپ سب کی دعاؤں کا بہت شکریہ۔‘

انہوں نے اپنے پوتے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے کہا، ’بیٹے کے لیے کوئی خوبصورت اور منفرد نام تجویز کریں‘۔