ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہرسموگ کی زد میں،باغوں کا شہر بدستور آلودگی میں سرفہرست

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہرسموگ کی زد میں،باغوں کا شہر بدستور آلودگی میں سرفہرست
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور سمیت  پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

آلودگی کے باعث شہر میں صبح سویرے حد نگاہ میں کمی رہی۔شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 400 سےبھی تجاوز کر گئی۔لاہور بدستور دنیا کے آلود شہروں میں سرفہرست رہا۔شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 445ریکارڈ کی  گئی
شہر کے مختلف علاقوں میں شرح 700سے بھی تجاوز کر گئی۔
علامہ اقبال ٹاؤن 788 ، اے سی کینٹ آفس میں شرح 696ریکارڈ  کی گئی۔پنجاب یونیورسٹی 652،سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 615ریکارڈ،پاکستان انجینئرنگ کونسل 597،ساندہ روڈ میں شرح 593 ،راوی روڈ 589،جی سی یو کے اطراف آلودگی کی شرح 585 کی  گئی۔
 سموگ کی شدت کے باعث فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور ملتان میں فضا انتہائی مضر صحت ہوگئی، لاہور بدستور دنیا کے آلود شہروں میں سرفہرست رہا، ایئر کوالٹی انڈیکس485 ریکارڈ کیا گیا۔

بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر براجمان رہا، اے کیو آئی445 تک پہنچ گیا، فیصل آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس833تک پہنچ گیا، گوجرانوالہ میں اے کیو آئی764 اورملتان میں305ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ ماحولیات نے انسداد سموگ اقدامات تیز کر دیئے گئے، پبلک مقامات اور اہم شاہراہوں پر ڈرائی سویپنگ پر پابندی لگا دی، شاہراہوں پر چونے سے صفائی کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع صاف رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں ۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے۔
شہر میں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری جاری ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

 عوام کے مطابق سموگ کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہیں ہونی چاہئیں ،اب دیکھنا یہ ہے کہ سموگ کے تعلیمی سرگرمیوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟بہرحال یہ فیصلہ حکومت کو  کرنا ہے۔