سٹی42: پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے 2 نئی فرنچائز کیلئے آکشن کرانے کا اعلان کردیا۔
نیلامی میں زیادہ بولی دینے والی پارٹیاں دیئے گئے پول سے ایک ٹیم منتخب کریں گی۔
پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے 2 نئی فرنچائز کیلئے آکشن کا اعلان کراچی میں نیوز کانفرنس کر کے کیا۔
سلمان نصیر نے کہا کہ جب لیگ شروع ہوئی تولوگ کم دلچسپی لے رہے تھے لیکن 5 پارٹیوں نے ہم پر اعتماد کیا اور ٹیمیں خریدیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے بدنام کرنےکی کوششیں کیں لیکن یہ لیگ آگے بڑھتی رہی، 10 سال میں پی ایس ایل کے تمام معاہدے ختم ہوئے۔ہم نے طے کیا تھا کہ دسویں ایڈیشن کے بعد اس کی دوبارہ ویلیو ایشن کریں گے۔
سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی 2 نئی فرنچائز کےلیےآکشن ہوگا، زیادہ پیشکش کرنے والی پارٹیوں کو کئی شہروں کےنام کا پول دیا جائےگا جس سے وہ ایک نام اپنی ٹیم کیلئے منتخب کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلےدو سال کےلیے ایچ بی ایل پی ایس لیگ کا اسپانسر ہوگا، ایچ بی ایل نےاس ویلیو پرمعاہدہ کیا ہےجو آزاد ویلیو ایشین کےتحت لگائی گئی اور پچھلے معاہدے سے اس معاہدے میں 505 فیصد اضافہ ہوا ہے۔