راؤ دلشاد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کا اعلی سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کل جاتی امرا رائیونڈ میں طلب کیا گیا ہے۔ نواز شریف تقریبا 4 سال کے بعد پارٹی کے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔اجلاس میں پارٹی صدر شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت اعلی لیگی قیادت شرکت کرے گی۔
اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں نواز شریف کی سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور ہو گا۔ اجلاس میں پارٹی کی انتخابی مہم کے آغاز، انتخابی منشور پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں نواز شریف کے ملک بھر کے دوروں کے ابتدائی شیڈول بھی زیرغور آئے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تمام صوبائی صدور اپنے اپنے صوبوں کے ممکنہ انتخابی امیدواروں کے نام پیش کرینگے۔