چھبیس سالہ خاتون 22 بچے پیدا کر چکیں، 105 بچے پیدا کرنا چاہتی ہیں

Russian mother who wants 105 kids, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: روس سے تعلق رکھنے والی خاتون 26 سال کی عمر میں 22 بچوں کی ماں بن گئی, وہ  105 بچوں کی ماں بننے کی خواہشمند  ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ خاتون کرسٹینا اوزترک کا تعلق روس سے ہے جنہیں ماں بننا بہت پسند ہے، روسی خاتون نے غیر ملکی میڈیا کو بتایاکہ ان کی پہلی اولاد بیٹی ”وکٹوریا“تھی۔ اس بچی کی عمر اب 9 سال ہے ،خاتون کے باقی 21 بچے سروگیسی  کے طریقہ سے سے پیدا ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون کی شادی ان سے 32 سال عمر میں بڑے شخص سے ہوئی جو پیشے کے اعتبار سے بزنس مین ہے اور ایک ہوٹل کے مالک ہیں لیکن بدقسمتی سے منشیات کی وجہ سے انہیں جیل ہوگئی تھی۔
خاتون نے بتایا کہ شوہر کے جیل میں ہونے کے باوجود سروگیسی کے طریقہ کی مدد سے وہ 2020میں ہی 20 بچوں کی ماں بن چکی تھی ، 2021میں سروگیسی کی مدد سے ایک اور بچہ پیدا ہوا تاہم وہ اب 105 بچے پیدا کرنے کی خواہشمند ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی جانب سے رواں سال کے فروری میں اپنے بچوں کے حوالے سے ایک کتاب کی بھی رونمائی کی گئی جس میں انہوں نے سروگیسی سے ماں بننے، بچوں کی پرورش سمیت تمام تجربات کو لکھا۔خاتون کرسٹینا اوزترک نے بتایا کہ انہوں نے مارچ 2020 سے جولائی 2021 کے درمیان سروگیسی کے طریقہ سے حاملہ ہونے پر تقریبا 1.4 کروڑ روپے خرچ کیے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ21 بچوں کی دیکھ بھال کیلئے کرسٹینا کے گھر 16 دائیاں کام کرچکی ہیں جنہیں 68 لاکھ روپے سے زیادہ تنخواہ دی گئی۔