امریکی صدر جوبائیڈن کی زبان پھسل گئی

President Joe Biden slips of the tongue
کیپشن: President Joe Biden slips of the tongue
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر جوبائیڈن کی  اپنے ہی ملک کی ریاستوں کی تعدادسے  متعلق زبان پھسل گئی۔

اپنے ایک بیان میں بائیڈن کا کہنا تھا کہ 2018 میں  ہیلتھ کیئر کوبچانےکے لیے ڈیموکریٹس  نے 54 ریاستوں میں انتخابی مہم چلائی۔تاہم  حقیقت یہ ہےکہ امریکا 50 ریاستوں پر مشتمل ہے جبکہ واشنگٹن ڈی سی کو ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار امریکی صدر جو بائیڈن مختلف تقاریب میں رستہ بھولنے اور زبان پھسلنے کی ویڈیو سامنے آ چکی ہیں، امریکی صدر جوبائیڈن کی اپنے پہلے اسٹیٹ آف دا یونین خطاب کے دوران بھی زبان پھسل گئی تھی ،  دورانِ تقریر یوکرینی عوام کو ایرانی عوام کہہ گئے تھے۔