ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت سعد رضوی کی مشروط رہائی کیلئے تیار؟

Saad Rizvi TLP head
کیپشن: Saad Rizvi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: حکومت سعد رضوی کی رہائی کیلئے مشروط طور پر تیار ہوگئی، حکومت نے فیصلہ عدلیہ پر چھوڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق علماء نے وزیراعظم سے سعد رضوی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر عدالتیں سعد رضوی کو رہا کرتی ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا، فرانس کے سفیر کو نکالنا مسئلے کا حل نہیں، دنیا کو توہین رسالت سے متعلق سمجھانا ہوگا، ماضی میں کسی وزیراعظم کو توہین رسالت سے متعلق بات کرنے کی توفیق نہیں ہوئی، دنیا کو بتانا ہوگا کہ توہین رسالت سے اربوں مسلمانوں کے دل دکھتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عشق رسول صرف تحریک لبیک نہیں سارے مسلمانوں میں موجود ہے،حکومت لانگ مارچ پر تشدد نہیں کرنا چاہتی، فائرنگ مظاہرین کی جانب سے کی گئی، پولیس نے تشدد کا راستہ نہیں اپنایا۔
علماء نے فواد چودھری کے بیانات پر اعتراضات اٹھائے،  علماء نے فواد چودھری کے بیانات کا حوالہ بھی دیا اور خبردار کیا کہ ان کے بیانات مذاکرات کو سبوتار کرسکتے ہیں۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer