ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر بھارتی اداکار کورونا کے باعث چل بسے

Indian Senior Actor
کیپشن: Indian Senior Actor
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئراداکار یوسف حسین کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

اداکار یوسف حسین کے داماد اور فلم ساز ہنسل مہتا نے ایک دلخراش پوسٹ میں یوسف حسین کے انتقال کی خبر دی اور کہا کہ ان کے بغیر زندگی کبھی بھی پہلے جیسی نہیں رہے گی، وہ میری پریشانیوں میں ہمیشہ فرشتہ بن کر آتے تھے اور وہ ہمیشہ ان کے احسانات کے مقروض رہیں گے، ہنسل مہتا کے اس ٹوئٹ پر بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں۔

واضح رہےکہ اداکار یوسف حسین کی عمر 60 سال سے زائد تھی, انہوں نے کئی مقبول فلموں میں کام کیا تھا جن میں ویواہ،رئیس،دھوم 2، دل چاہتا ہے،کھویا کھویا چاند،کریزی ککڑ فیملی اور روڈ ٹو سنگم شامل ہیں۔

ماضی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں یوسف حسین نے کہا تھا کہ حالانکہ میں تین شادیاں کر چکا ہوں لیکن میں اب بھی ایک بہترین ساتھی کی تلاش میں ہوں لیکن میری عمر اب 60 سال سے زائد ہوچکی ہے مگر شاید میری تلاش کبھی ختم نہ ہو۔

Sughra Afzal

Content Writer