ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلع کرم ; پولیس چیک پوسٹ پرخوارج کا حملہ ناکام؛ 4 دہشتگرد جہنم واصل، 6 زخمی 

ضلع کرم ; پولیس چیک پوسٹ پرخوارج کا حملہ ناکام؛ 4 دہشتگرد جہنم واصل، 6 زخمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ضلع کرم میں  پولیس چیک پوسٹ  پر خوارج کی جانب سے کیے گئے حملے کا بھرپور جواب دیا گیا، پولیس نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 4 خوارجی دہشت گرد جہنم واصل کردیے، جبکہ 6 خوارجی زخمی  ہوگئے ۔

ضلع کرم کے سینٹرل کرم میں چنارک پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ پولیس نے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارجی جہنم واصل کردیے گئے، جبکہ 6 دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حملے کے دوران دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے پولیس کے 02 جوان شہید ہوگئے، شہداء میں کانسٹیبل واحد  کانسٹیبل فضل الرحمان شامل ہیں۔ ایک کانسٹیبل اضغر حملے کے دوران زخمی ہوا ہے ۔ 

فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، ساتھ ہی علاقے میں پولیس کی بڑی نفری روانہ کردی گئی ہے ۔