ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں بادلوں کا بسیرا،ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں

شہر میں بادلوں کا بسیرا،ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شہر میں بادلوں نے بسیرا کرلیا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم کہیں بھی بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا ۔ 

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر بھر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں۔ 

شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 203 ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد لاہور آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آ گیا، جبکہ مختلف علاقوں سول سیکرٹریٹ 508 ، علامہ اقبال ٹاؤن میں شرح 233 ، عسکری ٹین 222 ، بیدیاں روڈ پر آلودگی کی شرح 180 ریکارڈ کی گئی۔