ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر نےایک اور مشکل ریکارڈ بنا ڈالا

Babar Azam New record, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   رک جائے تو اسے کوئی منت سماجت، طعنے، میہنے جگہ سے نہیں ہلا سکتے اور جب چلتا ہے تو بس چلتا ہی چلا جاتا ہے؛ یہ ہے ہمارا سٹار کرکٹر بابر اعظم جس نے آج کیچ لینے کا ریکارڈ بھی کیچ کر کے اپنی ریکارڈوں سے بھری زنبیل میں ٖڈال لیا ہے۔ 

آج راولپنڈی میں ہوئے تین ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کے فائنل میچ میں بابراعظم نے سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں شاہدآفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
   بابر اعظم کے بیٹنگ میں تیز رفتار ریکارڈوں سے ان کی ریکارڈوں والی زنبیل پہلے ہی بھری پڑی ہے، اب اس میں اچھے فیلڈر کی خاص شان سب سے زیادہ کیچ لینے کا ریکارڈ بھی شامل وہ گیا جو بابر اعظم کو بیسٹ بیتر کے ساتھ ذمہ دار اور بیسٹ فیلدر بھی بیان کرتا ہے۔

بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے سب  سے  زیادہ  انٹرنیشنل میچز میں کیچ لینے والے کھلاڑیوں میں سابق کیپٹن شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بابر اعظم نے  راولپنڈی میں سری لنکا کے  ساتھ فائنل میں کوشل مینڈس کا کیچ پکڑا تو  پاکستان کے لئے کیچ پکڑنے والا ریکارڈ  بھی ساتھ ہی کیچ کر لیا۔ 

آج فائنل میچ میں بابراعظم نے 3 کیچ پکڑے اور 170 انٹرنیشنل کیچ قابو کرنے کا ریمارکیبل ریکارڈ بنا ڈالا۔ شاہد آفریدی نے اپنے تمام کیرئیر  میں167 کیچ  کئے تھے۔ بابر اعظم ابھی اپنے کیرئیر کے، یوں سمجھئے کہ مِڈ تک ہی آئے ہیں اور بیسٹر کیچر قرار پا گئے ہیں۔ جلد ہی وہ پاکستان کے دو بیسٹ کیچرز کو پیچھے چھوڑیں گے اور اس کے بعد  گلوبل بیسٹ کیچر بھی بن سکتے ہیں۔ آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا۔ 

زیادہ کیچ کرنے والوں کی لِسٹ میں یونس خان نے 281 کیچ کیے ۔  سابق کپتان انضمام الحق نے اپنے کریئر میں 194 کیچ کیے جب کہ شاہد آفریدی تیسرے س نمبر پر تھے، اب وہ  چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

سری لنکا کےساتھ میچ میں بابراعظم 3 کیچ پکڑ کر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے فیلڈر  بہرحال بن چکے ہیں۔ 

بابراعظم  نے ٹی ٹوینٹی بیسٹ کیچر کا ریکارڈ ساتھی فخر زمان سے چھینا ہے۔ فخر زمان اب  57 کیچ کے ساتھ دوسرے اور شعیب ملک 50 کیچ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔