اکبر چوک فلائی اوور منصوبہ بھی مقررہ مدت سے پہلے مکمل،وزیراعلیٰ آج افتتاح کریں گے

اکبر چوک فلائی اوور منصوبہ بھی مقررہ مدت سے پہلے مکمل،وزیراعلیٰ آج افتتاح کریں گے
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (دور نایاب) لاہور کا چوتھا میگا منصوبہ بھی مقررہ مدت سے پہلے مکمل کر لیا گیا، اکبر چوک فلائی اوورز 10ماہ کی بجائے 7ماہ سے بھی کم مدت میں مکمل کر لیا گیا۔

 کنٹریکٹ کے مطابق منصوبے کی مدت تکمیل 10 ماہ مقررکی گئی تھی۔ بارشوں کے باوجود منصوبے کو مدت تکمیل سے پہلے آج ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔

 اکبر چوک پر1.1کلو میٹر کے 2فلائی اوورز اور 10 پروٹیکٹیڈ یو ٹرنز بنائے گئے۔

 لاہور میں عام ٹریفک کیلئے بننے والا یہ سب سے طویل فلائی اوور ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے وحدت روڈ تا پیکو روڈ سگنل فری کوریڈور بن گیا۔ اکبر چوک، جناح ہسپتال کچا چیل روڈسمیت 10 مقامات پر پروٹیکٹیڈ یوٹرن بنائے گئے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اکبر چوک فلائی اوورز کا آج افتتاح کریں گے۔  اُن کا کہنا ہے کہ کالج روڈ، پیکو روڈ کے اطراف میں ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ یومیہ تقریباً اڑھائی لاکھ گاڑیوں کوآمدورفت میں آسانی ہوگی۔

 اُن کا مزید کہنا تھا کہ کالج روڈ کی ری ماڈلنگ کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ منصوبے کے اطراف میں 300 نئے درخت بھی لگائے گئے ہیں۔