ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلباء کے لئے بری خبر

لیپ ٹاپ، پنجاب حکومت ،فنڈز،سٹی42
کیپشن: students,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)طلبہ کے لیپ ٹاپ سکیم کیلئےمختص بجٹ میں سے کروڑوں روپے کا فنڈ ترقیاتی منصوبوں کو منتقل کردیا گیا۔
پنجاب حکومت نےلیپ ٹاپ سکیم کیلئےمختص بجٹ میں سے 70 کروڑ کا فنڈ ترقیاتی منصوبوں کو منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طلبہ میں اب رواں سال لیپ ٹاپ کی تقسیم نہیں ہوسکےگی۔

مسلم لیگ ن نے رواں مالی سال میں لیپ ٹاپ کی سکیم کو دوبارہ بجٹ کا حصہ بنایا تھا۔وزیراعظم پاکستان کے احکامات پر پنجاب کی سابق لیگی حکومت نے سکیم کو بجٹ میں شامل کیا تھا۔ اس سے قبل بھی لیپ ٹاپ سکیم کا فنڈ دیگر ترقیاتی منصوبوں کو جاری ہوچکا ہے۔حکام کے مطابق فنڈ منچن آباد،بھکر،سیالکوٹ اوردیگرعلاقےکیلئےجاری کیا گیاہے۔