مدرسے میں بم دھماکا، 16 افراد ہلاک

A bomb blast in a seminary in Afghanistan
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مدرسے میں بم دھماکے سے 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

 تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شمالی شہر ایبک کے ایک مدرسے میں بم دھماکے کاافسوسناک واقعہ پیش آیا، دھماکے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 24  زخمی ہوئے۔مقامی اسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں زیادہ تعداد مدرسے میں پڑھنے والے بچوں کی ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا کابل سے 200 کلومیٹر دور شمال میں واقع شہر کے ایک مدرسے میں ہوا ہے۔افغان صوبائی عہدیدار  کی جانب سے خبر ایجنسی کو صرف دھماکے کی تصدیق کی گئی ہے،دھماکے میں ہونے والے ہلاک شدگان کی تعداد خبر ایجنسی کو فراہم نہیں کی گئی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر