ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے کمیٹی قائم

 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے کمیٹی قائم
کیپشن: Medicines
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے دباؤ پر وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی دواوں کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر بنائی گئی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے جبکہ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل، ایازصادق اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

مقامی فارما سیوٹیکل انڈسٹری کی نمائندگی فاروق بخاری، زاہد سعید، قاضی منصور دلاور اور دیگر کریں گے جبکہ ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی نمائندگی ارم شاکر رحیم اور عائشہ ٹیمی حق کریں گی۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی، اعلیٰ سطح کی کمیٹی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا بھی ازسرنو جائزہ لے گی۔

وفاقی حکام کے مطابق پاکستانی فارماسیوٹیکل انڈسٹری نے تمام دواوں کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ ہے تاہم ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا تاحال کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا۔