ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟

weather update
کیپشن: weather update
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : موسم کی صورتحال ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستورخشک اور سردرہے گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک رہے گا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع موسم بدستور خشک رہنے کاامکان ،میدانی اضلاع میں اسموگ دھندمیں اضافے کا امکان، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک  جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم شدیدسرد رہنے کاامکان ، محکمہ موسمیات کے مطابق  پشاور، مردان ، چارسدہ ،نوشہرہ اور صوابی میں اسموگ دھند چھائے رہنے کا امکان ، چترال،دیر ، سوات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک رہے گا،سکھر، لاڑکانہ ، شہید بینطیر آباد، موہنجو داڑہ اور گردونواح میں ہلکی دھند، اسموگ رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع ، کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور رات اور صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود  رہنے کاامکان ہے۔