ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"ہمیشہ اپنے کام پر فوکس اور خود پر یقین رکھتا ہوں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ‏اچھا لگتا ہے، جب لوگ مجھ سے پرفارم کرنے کی توقع کرتے ہیں، میں ہمیشہ اپنے کام پر فوکس اور خود پر یقین رکھتا ہوں۔

 تفصیلات کے مطابق کرکٹر بابر اعظم نے غیر ملکی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ میں اچھے ریڈ بال کرکٹر کے طور پر پہچانا جانا چاہوں گا، ‏ جب میں رنز نہیں کرتا تو بنیادی چیزوں پر دھیان دیتا ہوں، ‏ میں ہمیشہ مثبت رہتا ہوں اور صورتحال کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، میں اپنے آؤٹ ہونے اور غلط شاٹس کو ضرور دیکھتا ہوں۔ بابر اعظم نے کہا ہے کہ ‏ میں نیٹ سیشنز کی منصوبہ بندی ایک رات پہلے شروع کر دیتا ہوں۔ ‏ میری ذمہ داریاں دوسرے کھلاڑیوں سے زیادہ ہیں،اسی کے مطابق پلان کرتا ہوں۔ آج جو کچھ بھی ہوں فیملی کی سپورٹ کی وجہ سے ہوں۔

  ذرائع کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ‏جب میرا کسی سے موازنہ کیا جاتا ہے تو مجھے اچھا لگتا ہے، ‏ میں اپنے لیے اہداف اور چینلجز مقرر کرتا ہوں۔اُنھوں نے اپنے آئیڈیل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاتھا کہ ‏میرے آئیڈیل کھلاڑی محمد یوسف ہیں، وہ کلاسیکل بیٹسمین ہیں۔‏محمد یوسف کی بیٹنگ دیکھ کر میں ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں۔کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ‏مجھے پاکستان کے لیے میچز جیتنے ہیں تاکہ اس سے ٹیم کو بھی فائدہ ہو، ‏ ٹاپ پانچ بیٹسمینوں میں رہنا ا چھا لگتا ہے، ‏ پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا پڑتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer