ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا پی ڈی ایم کیخلاف طاقت استعمال نہ کرنے کا اعلان

حکومت کا پی ڈی ایم کیخلاف طاقت استعمال نہ کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ اپوزیشن کے غیر ذمے دارانہ طرز عمل کیخلاف طاقت کا استعمال نہیں کریں گے ، اگر قانون کی پاسداری نہیں کی گئی تو پھر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، اپوزیشن سیاہ کاری کرے گی تو کارروائی بھی ہوگی۔
 

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ لاکھوں لوگوں کے روزگار کامعاملہ ہے اس لیے لاک ڈاؤن نہیں کیا گیا، پیپلز پارٹی سندھ کے کئی اضلاع کورونا کے پیش نظر بند کر چکی ہے، منافقت کی انتہا کہ پنجاب میں پی ڈی ایم جلسوں کیلئے سندھ سے بسیں بھر کر لوگ لائے جارہے ہیں ۔


فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم عوام کی زندگی کو مسلسل خطرے میں ڈالنے سے باز نہیں آرہی ، پی ڈی ایم کورونا کے پھیلاؤ کیلئے دوستانہ ماحول فراہم کررہی ہے ، پی ڈی ایم کا بےروزگار ٹولہ اپنی سیاسی بیروزگاری کا بدلہ پنجاب کے عوام سے لے رہا ہے ۔

یاد رہے پی ڈی ایم آج ملتان میں قوت کا مظاہرہ کرے گی،ادھر انتظامیہ نے بھی کمر کس لی، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دئیے گئے۔ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے کئی شہروں میں پکڑ دھکڑ کی گئی۔ پولیس نے ملتان گھنٹہ گھر چوک میں نواز لیگ کی ریلی نکالنے کی کوشش ناکام بنا دی، گھنٹہ گھر کو چاروں طرف سے سیل کر دیا گیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer