(زاہد چودھری)کوروناکےبڑھتےکیسز کے باعث پنجاب کےمختلف شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن ریٹائرڈمحمدعثمان کےمطابق لاہورکے 26 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز نے حکومت کو بڑا ایک مرتبہ پھر بڑا فیصلہ کرنے پر مجبور کردیا، پنجاب کےمختلف شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔سنگین صورت حال کے پیش نطر لاہورکے 26 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے۔لاہورمیں واپڈاٹاؤن،بحریہ ٹاؤن غوری بلاک،عمربلاک،شاہین بلاک،سفاری بلاک،گل بہاربلاک،گل مہربلاک،بابربلاک،اورسیز بلاک،عسکری10میں سیکٹرسی اینڈڈی اور عسکری 15 شامل ہے۔
ڈی ایچ اےفیز3 میں ایکس وائی زیڈ،فیز5میں سیکٹراےاینڈجی،فیز6میں سیکٹرڈی،کیولری گراؤنڈمیں گلی نمبر7اور8میں لاک ڈاؤن کانفاذکیاگیاہے۔پنجاب کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں بلاک سی اینڈڈی،عسکری15،طارق بلاک گارڈن ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن اورفتح گڑھ کےعلاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیاگیا۔راولپنڈی کے 15،ملتان کے7،لیہ کے 5، سرگودھا کے4،گوجرانوالہ کے 3،فیصل آباد کے4،ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 3 اورمیانوالی کے2علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کردیا گیاہے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے نوٹی فکیشن جاری کر دیا،سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں فیصل آباد کے 4اور ٹوبہ کے 3علاقےشامل ہیں،فیصل آباد کے علاقوں میں محلہ کوہ نور، سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی بی بلاک، مدینہ ٹاؤن اور پیپلز کالونی نمبر 2شامل ہیں جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقوں میں محلہ اسلام نگر،محلہ شاہ حسین،محلہ چھار شامل ہیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق مُلک بھر میں کورونا پھیلاؤ میں 5 بڑے شہروں کا اہم کردار ہے,روزانہ کی بنیاد پر مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کی وجہ سے 70 فیصد کیسز ان شہروں میں پائے گئے ہیں,اجلاس میں مثبت کیسز, سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد, آکسجینٹڈ بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی دستیابی کا بھی جائزہ لیاگیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ ترین اعداد وشمار بھی جاری کیے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا سے مزید 43 افراد انتقال کر گئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2 ہزار 829نئے کیسز ریکارڈ ہوئے،ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 185 ہوگئی.ملک بھر میں کورونا سے 7 ہزار 985 افراد انتقال کرچکےہیں۔