ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ

پنجاب حکومت میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: تبدیلی سرکار کو افسر خوش نہ کرسکے، پنجاب میں بڑے پیمانے پر ڈپٹی کمشنرز اورمتعدد محکموں کے سیکرٹری تبدیل کردیئے۔ ڈی جی ایل ڈی اےعثمان معظم کواو ایس ڈی بنا کر سمیراحمد سید کوڈی جی ایل ڈی اے تعینات کردیا گیا۔

پنجاب حکومت نے بڑے پیمانے پر اعلیٰ افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سی شیخوپورہ طارق محمود بخاری کواو ایس ڈی، سدرہ یونس کوڈی سی شیخوپورہ، عشرت اللہ خان نیازی کوڈپٹی کمشنراٹک سےاو ایس ڈی، ثمن علی کوڈپٹی کمشنراوکاڑہ، ڈی سی گوجرانوالہ نائلہ باقرکواو ایس ڈی، سہیل اشرف کوڈی سی گوجرانوالہ، عمرشیخ چٹھہ کوڈی سی میانوالی، ناصرمحمودبشیرکوڈی سی سیالکوٹ، ڈی سی نارووال وحیداصغرکواو ایس ڈی، شاہدزمان لک کواے ڈی سی نارووال، عبدالستار کوتبدیل کرکے محمدزمان وٹوکوڈی سی چکوال لگا دیا گیا۔

 اسی طرح عبداللہ نیئرشیخ کوڈی سی سرگودھا، آغاظہیرعباس کوڈی سی خانیوال، ذیشان جاوید کوڈی سی ساہیوال، اظفرضیاء کوڈی سی لیہ ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیا کی جگہ وقاص رشید کوڈی سی وہاڑی تعینات کردیا گیا۔  طاہرفاروق کوڈی سی ڈی جی خان،علی شہزاد کوڈی سی رحیم یارخان، شعیب خان ترین کوڈی سی مظفرگڑھ ، محمدریاض کوڈی سی چنیوٹ اور ذوالفقارعلی کوڈی سی راجن پور تعینات کردیا گیا۔

دوسری جانب متعدد سیکرٹریزکوپروموشن کے بعد تعیناتیاں کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹراللہ بخش کو گریڈ 22 میں ترقی دیکروفاقی سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسزلگادیاگیا۔ پرنسپل سیکرٹری ٹووزیراعلیٰ ڈاکٹرشعیب اکبرکی خدمات وفاق کےسپرد کردی گئیں جبکہ محمدالیاس کوگریڈ 22میں ترقی دیکران کی خدمات پنجاب حکومت کےسپردکر دی گئیں۔

 اسی طرح عمران ناصرکو گریڈ22میں ترقی دیکر ایم ڈی پاسکو، ڈاکٹرپرویزعباس کی گریڈ22میں ترقی دیکرسیکرٹری اکنامک افیئر، علی رضابھٹہ کو سیکرٹری غربت مٹاؤڈویژن، افضل لطیف کو وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز، بابرحیات تارڑ کی خدمات حکومت پنجاب کےسپرد، کیپٹن(ر) احمد لطیف کو ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن، شعیب دستگیرکی گریڈ22میں ترقی دیکر آئی جی پنجاب کام جاری رکھنے کا حکم دیا گیا۔

 جبکہ محمد طاہرکو گریڈ22میں ترقی دیکر کمانڈنٹ نیشنل پولیس تعینات کردیا گیا۔ پنجاب حکومت نے متعدد سیکرٹریوں کے محکمے تبدیل کردیئے۔  بابر حیات تارڑ کو سینئر بورڈ آف ریونیو، کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان کو سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، عارف انوربلوچ کوایڈیشنل چیف سیکرٹری اینڈ رورل اکانومی، سیکرٹری فوڈ ظفرنصراللہ کواو ایس ڈی، راشد منصور کو پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنرپنجاب، سیکرٹری سی اینڈڈبلیوطاہرخورشیدکواو ایس ڈی، شوکت علی کوایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، ارم بخاری کوایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی، ڈاکٹرراحیل صدیقی کوچیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم ، حامدیعقوب شیخ کوچیئرمین پی اینڈ ڈی،عنبرین رضا کو سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ، مومن آغا کوایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، ندیم محبوب کوسیکرٹری ہاؤسنگ، سلمان اعجازکوسیکرٹری ماحولیات سےاو ایس ڈی،عامراعجازاکبرکوسیکرٹری معدنیات، سیدعلی مرتضیٰ کوسیکرٹری اری گیشن لگا دیا گیا۔

 سمیرا  صمد کوسیکرٹری لیٹریسی، محمدآصف کوسیکرٹری جنگلات، خالدشیردل کوسیکرٹری ایم ٹی ڈی ڈی، نبیل احمداعوان کوسیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، محمد حسن اقبال کوسیکرٹری معدنیات، صائمہ سعیدکوسیکرٹری انوائرمنٹ، نبیل جاوید کوسیکرٹری پبلک پراسیکیوشن ، محمد شہرسلطان کوسیکرٹری سکولزایجوکیشن، گلزارحسین شاہ کوسیکرٹری اوقاف،ثاقب ظفرکوسیکرٹری انرجی، پرنسپل سیکرٹری ٹووزیراعلیٰ ڈاکٹرمحمداکبرکوچھٹی پربھیج دیا گیا۔

افتخارعلی سہوکوپرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ، وقاص علی محمود کوسیکرٹری فوڈ، محمدعامرجان کوسیکرٹری پاپولیشن، احسان بھٹہ کوسیکرٹری یوتھ افیئر،سید جاویداقبال بخاری کوسیکرٹری سپیشل ایجوکیشن، سیکرٹری کوآپریٹومنظورقادرکواو ایس ڈی، احمدرضاسرورکوسیکرٹری کوآپریٹو، کمشنرسوشل سکیورٹی ثاقب منان کو او ایس ڈی، تنویراقبال تبسم کوکمشنرسوشل سکیورٹی، رجسٹرارکوآپریٹوفیصل ظہورکواو ایس ڈی ، محمد شاہد نیازکو رجسٹرارکوآپریٹو، ڈی جی معدنیات شوکت علی کھچی کواو ایس ڈی، محمد اختر کو ڈی جی معدنیات، ڈی جی ایکسائززاہدحسین کواو ایس ڈی، سہیل شہزاد کوڈی جی ایکسائز، ڈی جی ایل ڈی اےعثمان معظم کواو ایس ڈی، سمیراحمد سید کوڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی ندیم احمد ابروکواو ایس ڈی اورعرفان نوازکوڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی تعینات کردیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer