سٹی 42: سی ٹی ڈی سندھ نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی ریڈ بک کا 10واں ایڈیشن جاری کر دیا۔
ریڈ بک میں مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشتگردوں کی تازہ ترین تفصیلات شامل ہیں۔داعش، القاعدہ، ٹی ٹی پی اور بلوچ کالعدم تنظیموں سے وابستہ مطلوب افراد کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کر دیا گیا۔ریڈ بک میں مطلوب ملزمان کی تصاویر، کوائف اور نیٹ ورکس سے متعلق معلومات درج ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کے لیے ریڈ بک کو اہم دستاویز قرار دیا گیا ہے۔دہشتگردوں کی شناخت، گرفتاری اور سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے جدید معلومات شامل کی گئی ہیں۔مختلف اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے کو مؤثر بنانے پر بھی توجہ دی گئی ہے۔
ریڈ بک کا مقصد مطلوب دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق تازہ ایڈیشن انسدادِ دہشتگردی کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔