روزینہ علی: پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ غازی غوری وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
پاکستان نے پہلے ون ڈے کے لیے مضبوط پلیئنگ الیون میدان میں اتار دی ہے، جس میں بابر اعظم، شاداب خان، حارث رؤف، سلمان علی آغا، عرفات منہاس اور ابرار احمد شامل ہیں۔
صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت اور عبدالصمد کو بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے افتتاحی میچ کے لیے مکمل تیار ہے اور مضبوط کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔