ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یکم جون سے تعلیمی ادارے کھلیں گے؟ طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

یکم جون سے تعلیمی ادارے کھلیں گے؟ طلبا کیلئے اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے نجی سکولوں کو سمر کیمپس لگانے کی اجازت دے دی . سمر کیمپس یکم جون سے 30 جون تک جاری رہیں گے. 

نوٹیفکیشن کے مطابق نجی اور سرکاری سکولوں میں سمر کیمپس صبح 7 سے 10 بجے تک ہوں گے. سمر کیمپس صرف پیر سے جمعرات تک، جمعہ کو چھٹی ہوگی۔ سمر کیمپس میں شرکت طلبہ کے لیے لازمی نہیں ہوگی۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نجی سکول سمر کیمپس کے لیے اضافی فیس وصول نہیں کر سکیں گے۔ والدین کی اجازت کے بغیر بچوں کی شرکت ممکن نہیں ہوگی۔ 

سمر کیمپس کے دوران یونیفارم لازمی نہیں، موسم کے مطابق لباس پہننے کی اجازت ہے۔ سکول انتظامیہ کو ٹھنڈا پانی، پنکھے اور فرسٹ ایڈ سمیت بنیادی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم نے قواعد کی خلاف ورزی پر کارروائی کا عندیہ دے دیا۔