سٹی 42: پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 57 رنز سے شکست دیدی۔پاکستان کو سیریز میں2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہوا ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کےلئے 202 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 201 رنز سکور کئے۔صاحبزادہ فرحان نے 74 حسن نواز نے 51 محمد حارث نے 41 رنز سکور کئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سےتنظیم حسین اور حسن محمد نےدو دو، جبکہ رشاد حسین نے وکٹ حاصل کی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 144 رنز بنا کر پوری ٹیم 19 ویں اوور میں ہی ڈھیر ہوگئی ۔شرف السلام انجری کے باعث بیٹنگ کرنے نہیں آئے۔تنزید حسن نے 33 مہدی حسن میراز نے 50 رنز سکور کئے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
حسن علی، فہیم اشرف، حارث روف، صائم ایوب اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کو سیریز میں2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے ، پاکستان نے میچ کے ساتھ ساتھ سیریز بھی جیت لی