ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 گنا بڑھانے کی سمری وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دی گئی

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 گنا بڑھانے کی سمری وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے اب ہزاروں میں وصول کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے نئی سمری تیار کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر حکومت کو بھجوا دی گئی ہے جس میں جرمانوں میں 10 گنا تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ٹریفک غضنفر علی شاہ کے مطابق، نئی سمری میں ٹریفک کی مختلف خلاف ورزیوں پر کم از کم 1 ہزار سے لے کر 10 ہزار روپے تک کے جرمانے کی تجویز دی گئی ہے۔ جن کیٹیگریز پر پہلے جرمانہ عائد نہیں کیا جاتا تھا، انہیں بھی سمری میں شامل کر لیا گیا ہے۔

بالخصوص درج ذیل خلاف ورزیوں پر اب 2 ہزار روپے کا جرمانہ تجویز کیا گیا ہےبغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا,ون وے کی خلاف ورزی,بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرناشامل ہے۔
ایس ایس پی غضنفر علی شاہ کے مطابق، اس سے قبل 2006 میں ٹریفک جرمانوں میں آخری بار اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد سے یہ شرح جوں کی توں برقرار تھی۔ اب بدلتے ہوئے حالات اور ٹریفک حادثات میں اضافے کے پیش نظر جرمانوں میں نمایاں اضافہ ناگزیر ہو چکا تھا۔

سمری کی منظوری کے بعد پنجاب بھر میں نئے جرمانوں پر فوری عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔

حکام کے مطابق جرمانوں میں اس اضافے کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری پر مجبور کرنا اور سڑکوں پر نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔