جنید ریاض: گرمی کی چھٹیوں میں 40 ہزار اساتذہ کی کمی پوری کرنے کی منصوبہ بندی،مستقل بنیادوں پر ایک بھی نیا ٹیچر بھرتی نہیں کیا جائے گا.
محکمہ سکول ایجوکیشن حکام کے مطابق پہلی بار اساتذہ کی کمی کو ریشنلائزیشن کے ذریعے پورا کیاجائے گا،سکولوں میں اساتذہ صرف ایس ٹی آر کے مطابق رکھے جائیں گے۔
اضافی اساتذہ کی آسامی ختم کرکے دوسرے سکولوں کو دے دی جائیں گی،متعلقہ سکول میں سب سےسینئر ٹیچر کی آسامی کو ختم کی جائے گا۔
ایس ٹی آر کے مطابق 40بچوں پر ایک ٹیچر لگایا جائے گا، ریشنلائزیشن کا عمل گرمی کی چھٹیوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔
ریشنلائزیشن کے تحت 40ہزار اساتذہ کے تبادلے کئےجائیں گے۔ضرورت پڑنے پراب صرف سکول ٹیچرز انٹرن رکھے جائیں گے،سکول ٹیچرانٹرن کی بھرتیاں متعلقہ اضلاع میں قائم کمیٹی خود کر سکےگی۔