ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: وزیراعظم شہباز

 پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: وزیراعظم شہباز
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت پر واضح کیا  ہے کہ پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے۔

 دوشنبے میں گلیشیئرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ  متاثر ملک ہے، پاکستان ان دس ملکوں میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں جبکہ پاکستان کا فضا میں زہریلی گیسوں کا اخراج نصف فیصد سے بھی کم ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث 2022 میں تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا جس سے فصلیں اور انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا،، دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج کا سامنا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے معاملے پر زیادہ دینے کی ضرورت ہے۔

 شہباز شریف نے گلیشیئرز کے تحفظ اور چیلنجز پر جامع گفتگو  کرنے پر تاجک صدر کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، پاکستان میں 13 ہزار گلیشیئرز ہیں، پاکستان اپنے پانی کا نصف گلیشیئرز سے حاصل کرتا ہے، گلیشیئرز کا تحفظ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

 وزیراعظم کی تاجک صدر امام علی سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق
 دوشنبے میں وزیراعظم شہباز شریف نے تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

 دونوں رہنمائوں نے تیل اور گیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور انسداد دہشت گردی کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا اور دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں بڑھتے تعاون پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

 اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا  کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، اپنی علاقائی خود مختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔

 انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کے غیرذمہ دارانہ رویے پر جواب طلبی کرے ، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا۔

 وزیراعظم نے تاجک صدر کو بتایا کہ سی پیک کو وسطی ایشیا تک توسیع دینا چاہتے ہیں۔