عابد چودھری:گرین ٹاؤن میں دوران واردات بھکاری کوقتل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے چھری کے وار کر کے دلدار کو قتل کیا،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدلدار موقع پر دم توڑ گیا۔ملزمان نے رقم ،موبائل چھیننے کے دوران دلدار کو قتل کیا۔
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ایک اور واقعے میں کاہنہ میں ڈکیتی مزاحمت پرشہری کو زخمی کر دیا گیا۔ارشد حویلی میں سو رہا تھا ڈاکووں نے واردات کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ارشد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا،ارشد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔