ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم اسلامی ممالک نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا

اہم اسلامی ممالک نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سلطنت عمان نے عید الاضحیٰ پر 4 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ شاہی فرمان کے مطابق جمعہ کو عید ہونے کی وجہ سے اضافی چھٹی دی جارہی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق آسمانی علوم کے عمانی ماہر ڈاکٹر صبیح بن رحمان السعدی نے کہا ہے کہ سلطنت عمان ممکنہ طور پر 6 جون 2025 بروز جمعہ عید الاضحی منائے گی۔

سلطنت عمان کی جانب سے جاری شاہی فرمان نمبر 88/2022 کے مطابق الاضحی کی چھٹی 9 ذوالحجہ سے 12 ذوالحجہ تک منائے گا، چونکہ اس سال عید کا پہلا دن جمعہ کو ہوگا، سرکاری اور نجی شعبوں کیلئے مکمل تعطیل کی مدت کو یقینی بنانے کیلئے ایک اضافی چھٹی دی جائے گی۔

اگر عیدالاضحی 6 جون بروز جمعہ کو توقع کے مطابق شروع ہوتی ہے، تو عمانی تعطیلات کی توسیع سے لطف اندوز ہوں گے، 9 ذی الحجہ سے 12 تاریخ تک عوام جمعرات 5 جون تا پیر 9 جون تک طویل ویک اینڈ منائیں گے۔

دوسری جانب سعودی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پرسرکاری اور نجی اداروں میں 4 تعطیلات کا اعلان کیا ہے،تعطیلات عرفات کے دن یعنی جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک ہوں گی،معمول کا کام پیر 9 جون سے دوبارہ شروع ہوگا۔