ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس کے جیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ اے میں ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.34 میٹر کی تھرو کی، دوسری جانب بھارتی کھلاڑی یش نے پہلی باری میں 76.67 میٹر کی تھرو کی، پاکستان کے یاسر سلطان نے بھی فائنل میں جگہ بنا لی، یاسر سلطان نے 76.07 میٹر کی تھرو کی۔

کوالیفائنگ راؤنڈ کی پہلی باری میں ارشد ندیم نے 86.34 کی سب سے لمبی تھرو کی جس کے ساتھ انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو کا فائنل (کل) 31 مئی کو ہوگا۔